گجرانوالہ: اسکول طالبات سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار، ویڈیوز برآمد

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گجرانوالہ میں گورنمنٹ نان فارمل اسکول میں 5 بچیوں سے مبینہ زیادتی کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

گجرانوالہ کے علاقہ سلیم کالونی کے گورنمنٹ نان فارمل اسکول میں بچیوں سے مبینہ زیادتی کیے جانے کا بھیانک انکشاف ہوا ہے۔ خاتون ٹیچر کے شوہر و اسکول کی کینٹین چلانے والے ملزم نے متعدد بچیوں کو اسکول میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

صدر پولیس نے متاثرہ بچیوں کے والدین کی مدعیت میں زیادتی و دیگر دفعات کے تحت 5 الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ متاثرہ بچیوں نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم انہیں متعدد بار اسکول میں زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے جبکہ ملزم گھناؤنے فعل کی ویڈیو بھی بناتا رہا ہے۔

صدر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے نازیبا ویڈیوز برآمد کرلی ہیں جبکہ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان