پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 20دن کی راہداری ضمانت دے دی، عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو 25ستمبر تک عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی اور 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس فہیم ولی نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے خالد خورشید کو 20 دن کی راہداری ضمانت دیتے ہوئے 25ستمبر کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ خالد خورشید عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، راہداری ضمانت منظور ہونے کے بعد درخواست گزار متعلقہ عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔
جس پر عدالت نے درخواست گزار کی استدعا قبول کرتے ہوئے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان کی 20 دن کے لیے راہداری ضمانت منظور کرلی اور 1لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا۔