پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے امریکا سے آنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں امریکا سے آئی ایک پاکستانی خاتون کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی پاسپورٹ کو عزت دلوانی ہے تو عمران خان کو جیل سے باہر نکالنا ہو گا۔

ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا میں رینکنگ 98 نمبر پر ہے یہ اس قدر غم اور دکھ کی بات ہے، پاکستانی پاسپورٹ اور اس کے ہولڈرز کی بیرون ملک اب کوئی عزت نہیں ہے اور پاکستانیوں کو ویزہ ملنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی جلسہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

خاتون نے مزید کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کو اگرعزت دلوانی ہے تو عمران خان کو جیل سے باہر نکالنا ہو گا۔ اس لیے وہ 8 ستمبر اسلام آباد جلسے میں جا رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی حامیوں سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت اس لیے نہیں ہے کیوں کہ وہاں پاکستانی ہر دو نمبر اور گھٹیا کام کرتے۔

ایک صارف نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے دور میں پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ 103 نمبر ہپر تھی جس میں اب 5 درجے بہتری آئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارف عطا اللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانی پاسپورٹ کی توقیر صرف عمران خان ہی بحال کرسکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف  نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، پی ٹی آئی اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی جبکہ دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ جلسوں کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، عمر ایوب کا دعویٰ

پی ٹی آئی 12 ستمبر کو کے پی کے شہر کرک میں جلسہ کرے گی جبکہ لاہور میں 20 ستمبر کو جلسہ ہوگا۔ پارٹی قائدین اس بار ہرشہر میں جلسہ کرنے پر متفق ہیں۔

واضح رہے کہ 2024 کے لیے دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی درجہ بندی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی ہیں، صومالیہ اور یمن کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر قرار پایا ہے ۔ پاسپورٹس کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن 101 نمبر پر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ پر 34 ممالک کا ویزا فری سفر کیا جاسکتا ہے جبکہ بھارت کی پوزیشن 80 ہے۔ ان کے باشندے 62 ملکوں کا ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp