ترکیہ کے زلزلے میں مردہ قرار دی جانے والی ساڑھے تین ماہ کی ویتن بیگداس نامی بچی کو اس کی ماں سے 54 دن بعد ملوا دیا گیا۔
ساڑھے 3ماہ کی بچی کو ہفتے کے روز اس کی والدہ یاسمین بیگداس سے ملوایا گیا۔ اس بچی کو ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے میں 5دن تک ملبے تلے دبے رہنے کے بعد زندہ نکال لیا گیا تھا۔
طبی حکام نے اس بچی کو بچانے کے بعد اس کی دیکھ بھال کی اور اس کا نام گِزم(یعنی پراسرار) رکھا تھا۔
ترکیہ کی خاندانی اور سماجی خدمات کی وزیر دیریا یانیک کا کہنا ہے ڈی این اے کے ذریعے رشتہ ثابت ہونے کے بعد ماں بیٹی کو دوبارہ ملانے میں مدد ملی۔
وزیر دیریا یانیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کی جس میں ساڑھے 3ماہ کی بچی کو اس کی ماں سے ملواتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
54 günlük hasret sona erdi.😊
Enkaz altından 128 saat sonra kurtulan, hemşirelerimizin Gizem Bebek ismini koyduğu Vetin Begdaş 54 gün sonra annesine kavuştu.
Vetin artık bizim de bebeğimiz.
Bakanlık olarak desteğimiz her zaman yanında olacak. pic.twitter.com/66sWKR53z3
— Derya Yanık (@deryayanikashb) April 3, 2023
ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے میں اس بچی کے دو بھائی اور والد بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
ترکیہ کی ڈیزاسٹر اور ایمبرجنسی مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صرف ترکیہ میں 44،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ زلزلہ متاثرین کی تعداد 20 ملین سے زیادہ ہے۔