عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کئی ماہ کی کم ترین سطح پر رہنے کے بعد جمعرات کو بڑھ گئیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اس اضافے کی بڑی وجہ تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی جانب سے آئندہ ماہ کے لیے پیداوار میں اضافے کی منصوبہ بندی میں تاخیر کرنے اور امریکی انونٹریز میں کمی واقع ہونے کے خدشات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟
لندن مرکنٹائل ایکس چینج کے مارننگ ٹریڈ میں جمعرات کو نومبر کے لیے برینٹ کروڈ کے سودے 15 سینٹ یا 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 72.85 ڈالر پر طے پائے جو گزشتہ سیشن میں 1.4 فیصد کمی کے بعد 27 جون 2023 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر تھے۔
رپورٹس کے مطابق یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے اکتوبر کے لیے سودے 15 سینٹ یا 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 69.35 ڈالر پر رہے جو بدھ کو 1.6 فیصد کمی کے بعد 11 دسمبر کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔