پاکستان جوہری تحفظ کنونشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرے گا

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوہری تحفظ کے کنونشن کے 10ویں جائزہ اجلاس کے لیے پاکستان کو صدر منتخب کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطرناک جوہری مواد کی حفاظت میں بھارت سےبہتر، امریکی جائزہ رپورٹ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ کنونشن آن نیوکلیئر سیفٹی کے معاہدے پر دستخط کرنے والے فریقوں نے متفقہ طور پر چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی فیضان منصور کو 10ویں جائزہ اجلاس کےلیے صدر منتخب کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کنٹری گروپ کی سطح پر وائس چیئرپرسن اور نمائندہ بھی منتخب کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا انتخاب جوہری تحفظ کے شعبے میں اس کی مہارت اور مثالی ریکارڈ کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: خواتین افسران کی آگاہی کے لیے جوہری تحفظ پر سیمینار کا انعقاد

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ پاکستان اپریل 2026 تک نیوکلیئر تحفظ کے کنونشن کا دسواں جائزہ اجلاس مکمل ہونے تک اس کا صدر رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp