رونالڈو اور میسی 20 سال بعد ’گولڈن بال‘ کی دوڑ سے باہر

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مایہ ناز فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان فٹبال پچ سے جڑی ازلی رقابت لگتا ہے اب قصہ پارینہ ہوجائے گی کیونکہ متعدد مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے دونوں کھلاڑی رواں برس فٹبال کے انفرادی معتبر ایوارڈ گولڈن بال کی دوڑ سے 20 بعد پہلی مرتبہ باہر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو بمقابلہ لیونل میسی: کس کی مارکیٹ ویلیو زیادہ؟

واضح رہے کہ 1956 سے فرانسیسی میگزین ’فرانس فٹبال‘ کی جانب سے سالانہ بنیادوں پر دیا جانے والا فٹبال کا یہ انتہائی معتبر ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ جسے گولڈن بال بھی کہا جاتا ہے، گزشتہ سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے، تاہم اس برس دونوں عظیم کھلاڑی اسی ایوارڈ کے لیے نامزد نہیں ہوسکے ہیں۔

فرانس فٹبال کی جانب سے اعلان کردہ اس سال کے لیے گولڈن بال ایوارڈ کی فہرستِ نامزدگی کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ فاتحین کا اعلان 28 اکتوبر کو پیرس میں ایک تقریب میں کیا جائے گا، جس کے لیے شائقین کھیل دونوں دیرینہ فیورٹ 2003 کے بعد پہلی بار شارٹ لسٹ نہیں ہوئے ہیں، لیونل میسی یہ ایوارڈ ریکارڈ 8 مرتبہ جبکہ کرسٹیانو رونالڈ 5 مرتبہ جیت چکے ہیں۔

گزشتہ برس کے فاتح لیونل میسی اور ان کے سخت پرتگالی حریف کرسٹیانو رونالڈو نے اس معتبر فرانسیسی ایوارڈ پر گزشتہ 2 دہائیوں تک اپنا غلبہ برقرار رکھا اور اپنے کیریئر کے عروج کے دوران 2008 سے 13 مرتبہ مشترکہ طور پر جیت کر تقریباً دو طرفہ مقابلے میں تبدیل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:رونالڈو اور میسی بلے بازوں کے روپ میں، ’کیا بولر ہونا جرم ہے؟‘

امریکی فٹبال کلب انٹر میامی سے وابستہ 37  سالہ لیونل میسی کو اس ایوارڈ کے لیے پہلی مرتبہ 2006 میں نامزد کیا گیا تھا جبکہ ارجنٹائن کے اس عظیم فٹبالر نے 2009 میں اپنا پہلا گولڈن بال ایوارڈ جیتا اور پھر لگاتار 4 سال تک اسے اپنے نام کرتے رہے۔

دوسری جانب 39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کو پہلی بار 2004 میں نامزد کیا گیا تھا، پرتگالی رونالڈو اب سعودی فٹ بال کلب النصر کے لیے کھیلتے ہیں، وہ اس سے قبل سعودی کلب کے ساتھ اپنے کیریئر کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن اب شاید مزید 2 یا 3 سال تک وہ اس ارادے سے باز رہیں گے۔

ریال میڈرڈ کے سابق کھلاڑی کو گزشتہ ہفتے مقابلے میں ان کی ریکارڈ ساز کامیابیوں کے اعتراف میں UEFA کی جانب سے خصوصی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو اور میسی کا ٹاکرا، خصوصی ٹکٹ ممتاز ٹکٹ ایک کروڑ ریال میں فروخت

اس پس منظر میں جب لیونل میسی اور نہ ہی کرسٹیانو رونالڈو دونوں ہی اس ایوارڈ کی دوڑ سے باہر ہیں، رواں برس 2 دہائیوں میں کسی بھی کھلاڑی کو پہلی بار گولڈن بال جیتنے کی ضمانت دیتا ہے، کیونکہ اس دفعہ کریم بینزیما اور لوکا موڈرک جیسے ماضی کے فاتحین کو بھی نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

مردوں کے بیلن ڈی آر کے لیے نامزد 6 انگلش کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور ہیری کین سرفہرست ہیں جبکہ خواتین کے ایوارڈ کے لیے لوسی برونز، لارین جیمز اور لارین ہیمپ کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ریال میڈرڈ کے ونیسیئس جونیئر اور مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر روڈری ایوارڈ جیتنے کے لیے ابتدائی فیورٹ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ