کارساز حادثہ کیس میں جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا نے حلف نامے تیار کروا لیے ہیں۔ حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیے جائیں گے۔
مقتولین کے ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائے گا۔ نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ جاں بحق ہونے والے عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرایا جائے گا، عمران عارف کے بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کی جانب سے بھی نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ جمع کرائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:کار ساز حادثہ کیس، نامزد ملزمہ نتاشا دانش کیخلاف عبوری چالان عدالت میں پیش
حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے۔ ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔ ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ دیا ہے، ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا ہے بالکل درست کہا ہے۔
مزید پڑھیں:کارساز حادثہ: نتاشا کا برطانوی لائسنس پاکستان میں ناقابل قبول نکلا
واضح رہے کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر 19 اگست 2024 کو ملزمہ نتاشا دانش نے ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار عارف اور ان کی بیٹی آمنہ کو اپنی ایس یو وی کار سے کچل کر ہلاک کردیا تھا۔
ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں اپنی مؤکل کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی کوشش تھی تاہم جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ نے ملزمہ کو نفسیاتی اور دماغی طور پر تندرست قراردیا تھا۔ا