مسلح افواج دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں، اور دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ آج شہدا کے خون کے صدقے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’اے وطن تیرے صدقے اتارے گئے‘، یوم دفاع پاکستان پر نیا ترانہ جاری

انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنج کا سامنا ہے، دشمن سرحد پار سے دہشتگردی کو اسپورٹ کررہا ہے، لیکن مسلح افواج اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں اٹل ہیں، ہماری کشمیریوں سے محبت اور بندھن لازوال ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’6 ستمبر 1965 جب پاک فوج نے بھارت کا حملہ پسپا کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے‘

وزیر دفاع نے کہاکہ ہمیں اندرونی اور بیرونی دشمنوں کایکجان ہوکر مقابلہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟