لاہور، مفت آٹا تندور مالکان کو بیچنے کا انکشاف ، 2 ملزمان گرفتار

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں سرکاری طور پر مفت ملنے والا آٹا ملی بھگت سے تندور مالکان کو بیچنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد اسپیشل برانچ کی رپورٹ پرانتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے رائے ونڈ اور گجر پورہ میں 2 مقدمات درج کرکے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ رائے ونڈ میں ہی ایک ملزم آٹے کے تھیلوں سے بھرا ہوا رکشہ لے کر فرار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق گجر پورہ میں ایک شناختی کارڈ پر عثمان نامی شخص 6 ٹوکن حاصل کر چکا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آٹا خریدنے والے تندور مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رمضان میں مستحقین کے لیے مفت آٹے کی فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کوئی میکنزم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دھکم پیل سے اموات بھی ہوئیں اور اب بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ دوسری جانب ہائی کورٹ نے مفت آٹے کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے