4 وفاقی وزارتیں، بلوچستان حکومت میں شمولیت اور گورنر کے پی، حکومت کی جے یو آئی کو پیشکش

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی اہم مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علما اسلام ملکی سیاست میں اہمیت اختیار کرگئی ہے، اور حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے حمایت کرنے پر جے یو آئی کو وفاق میں 4 وزارتوں، بلوچستان حکومت کا حصہ بننے اور گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ دینے کی پیشکش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے کی گئی اس پیشکش پر مولانا فضل الرحمان نے حکومت سازی سے قبل نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا، تاہم انہوں نے دوٹوک انکار کے بجائے وزیراعظم سے کہاکہ وہ فی الحال حکومت کا حصہ نہیں بن سکتے۔

’ہم آپ کی سرپرستی چاہتے ہیں‘ وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی وفد کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے کہ حکومت سازی کے لیے ضروری ہے مشاورت کی جائے، ملک میں پہلی بار ایسا ہوا کہ اقلیتی حکومت ہے۔ ’حکومت کسی اور کی ہے جبکہ سیاست دان بدنام ہورہے ہیں‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک میں ایشو ٹو ایشو سیاست کررہی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان و پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اس معاملے پر متفق ہیں کہ 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے فضل الرحمان سے کبھی یہ مطالبہ نہیں کیاکہ وہ ہمارے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر مولانا فضل الرحمان حکومت کی طرف اپنا مفاد بہتر سمجھتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں نوازشریف اور زرداری سے بات کرنے کو تیار ہوں، فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے مذاکرات ٹوٹنے کا اشارہ

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی ہیں، آصف زرداری نے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ ہم اب بھی اکٹھے چل سکتے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن بھی اس خواہش کا اظہار کررہی ہے کہ جے یو آئی ان کے ساتھ چلے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ