عمران خان صیہونی طاقتوں کی پیداوار ہیں، خواجہ آصف

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل سے واضح ہوگیا ہے کہ عمران خان یہودیوں کا پراجیکٹ ہے، یہودیوں نے عمران خان کو پاکستان میں لانچ کیا ہوا ہے تاکہ وہ اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت پر قبضہ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسرائیلی برانڈ، پی ٹی آئی کو جلسوں کے بجائے ڈوب مرنا چاہیے، رانا ثنااللہ

اپنے ایک بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حق میں لکھ رہا ہے، عمران خان صیہونی طاقتوں کی پیداوار ہیں تاکہ وہ پاکستان کے اوپر اپنا تسلط جماسکیں، یہ سلسلہ 90 کی دہائی سے شروع ہو گیا تھا، لندن میں میئر کے الیکشن میں عمران خان نے صادق خان کے خلاف گولڈ سمتھ کے بیٹے اور اپنے برادر نسبتی کے حق میں مہم چلائی تھی، عمران خان کئی دن تک یہودی کی الیکشن مہم چلاتے رہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آج ایک مستند بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیلی میڈیا عمران خان کے حق میں لکھ رہا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہودیوں نے عمران خان کو لانچ کیا ہوا ہے، عمران خان یہودیوں کا پراجیکٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سے ملنے والی تازہ گواہی

وزیردفاع نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ اسرائیل پاکستان کے علاوہ اسلامی دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنے لیے خطرہ نہیں سمجھتا، پاکستان اسلامی ایٹمی ملک ہے اور واحد اسلامی ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہوا، نہ پاکستان نے 1947 سے لے کر آج تک اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلق رکھا۔

’عمران خان اسرائیل کے قصائیوں کے ساتھ کھڑا ہے‘

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے دوران پاکستان کا اسرائیل سے تعلق سامنے آیا تھا، پاکستان سے ایک وفد اسرائیل گیا تھا جس میں پاکستانی نژاد امریکی تھے، میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی وجہ سے ملکی سالمیت اور پاکستان کا اسلامی دنیا میں تشخص خطرے میں پڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان نے دلائل دیے تھے کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے، رانا ثنااللہ

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ سے عمران خان کا اصلی چہرہ سامنے آرہا ہے، جو بھی عمران خان کا چاہنے والا ہے وہ اس زاویے سے عمران خان کو ضرور پرکھیں کہ اسرائیل خود کہہ رہا ہے کہ اس نے عمران خان کو لانچ کیا ہوا ہے اور وہ پاکستان میں ایٹمی صلاحیت پر قبضہ کرنے کے لیے ہمارا پراجیکٹ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ انسانیت کی تاریخ کا بدترین قتل عام غزہ میں ہوا ہے، اور عمران خان اسرائیل کے قصائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے، عمران خان آج بھی اسرائیل کی کھل کر مذمت نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، بابر یوسفزئی

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی اخبار میں شائع مضمون میں عمران خان کو پاکستان اسرائیل تعلقات کے لیے موزوں شخص قرار دیا گیا تھا،مضمون میں میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے مدت اقتدار پاکستان اور اسرائیل کے خارجہ تعلقات میں عملی نقطہ نظر کو اپنایا گیا۔

مضمون میں مزید کہا گیا تھا کہ عمران خان اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے مؤقف پر نظرثانی کے لیے زیادہ کھلے ہوسکتے ہیں، اسرائیل اور اتحادیوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کی آزادی حاصل ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

پاکستان اور امریکا کی توانائی میں شراکت داری، گرین الائنس سے قابل تجدید توانائی کا فروغ

خطے میں کشیدگی کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں میں احتیاط برتنا چاہیے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

ملک بھر میں ’کفایت شعاری اور ایندھن بچاؤ‘ اقدامات کے فوری نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟