عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، بابر یوسفزئی

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ئی ) کے چیئرمین  عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جمعہ کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر یوسفزئی نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ کے ترجمان پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ اپنی سیاست چمکانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے سائفر کا ڈرامہ رچایا۔ اقتدار کے خاطر ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سائفر پر دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ قومی اسمبلی میں آئینی عمل کو روکنے کے لیے جھوٹا بیانیہ بنایا۔

بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں وہ ٹک ٹاکر بننے کے قابل تھے وزیراعظم بننے کے قابل تھے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو لاڈلہ نہ بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟