جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق، جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر حملے میں ریموٹ کنٹرول بم استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔