اپنے متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور مفتی عبدالقوی کو محکمہ ایکسائز پنجاب نے وینیٹی نمبر پلیٹس اسکیم کا سفیر مقرر کردیا ہے۔
محکمہ ایکسائز پنجاب نے آئندہ ہفتے سے وینیٹی پلیٹس اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں گاڑی کا من پسند رجسٹریشن نمبر پنجاب میں کتنا مہنگا ؟
ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے تحت شہری اپنے نام اور مرضی کی نمبر پلیٹس بنوا سکیں گے، اس اسکیم کی 3 کیٹیگریز متعارف کروائی جارہی ہیں۔
ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایا کہ نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی، کیٹیگری کے مطابق کارپوریٹ نمبر پلیٹ ایک کروڑ، پلاٹینم 50 لاکھ اور گولڈ 5 لاکھ روپے میں خریدی جاسکے گی۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے مربوط حکمت عملی بنالی ہے جس کے تحت جعلی نمبر پلیٹس پکڑی جائیں گی۔ جبکہ جو لوگ وینیٹی نمبر پلیٹس خریدیں گے ان کا ڈیٹا محکمے کے پاس موجود ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں حکومت پنجاب نے ’اپنی گاڑی، اپنی پہچان، اپنی نمبر پلیٹ‘ اسکیم کا اجرا کر دیا
واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی جنہیں محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس اسکیم کا سفیر مقرر کیا ہے یہ ایک متنازعہ شہرت رکھتے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔