روسی صدر پیوٹن کے قتل کی پیشن گوئی: رواں سال حملہ ہوسکتا ہے

جمعرات 12 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی جلاوطن اپوزیشن رہنما الیا پانو ماریف(Ilya Ponomarev) نے حیران کن پیشگوئی کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو رواں سال اکتوبر تک ان ہی کے قریبی ساتھی قتل کردیں گے۔

الیا پانو ماریف روسی پارلیمنٹ کے واحد رہنما تھے جنہوں نے 2014 میں روس کی جانب سے یوکرینی علاقے کریما پر حملے اور اس کے الحاق کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

الیا پانو ماریف اس وقت یوکرین میں رہتے ہیں جہاں وہ ایک تحریک چلا رہے ہیں، ان کا مقصد روس کو جدید جمہوریت میں بدلنا ہے۔

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پیش گوئی کی کہ روسی صدر پیوٹن اپنی اگلی سالگرہ پر زندہ نہیں ہوں گے، ناکام حملے پر بڑھتی ہوئی تشویش کی وجہ سے پیوٹن کو ان کی سالگرہ سے پہلے قتل کردیاجائے گا۔

الیا پانو ماریف کا خیال ہے کہ پیوٹن کو بین الاقوامی عدالت میں جنگی جرائم کے مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے خواہش ظاہر کہ میں بھی روسی صدر کو بین الاقوامی عدالت میں دیکھنا چاہتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہوگا نہیں ، اس سے قبل ہی ان کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے ان کا قتل کردیا جائے گا۔

گزشتہ سال روسی انٹیلی جنس افسر نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن صرف 3 سال مزید زندہ رہیں گے کیونکہ ان میں تشخیص کیا گیا کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی فیڈرل سکیورٹی سروس کے افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ 69 سالہ ولادیمیر پیوٹن دن با دن اپنی بینائی کھو رہے ہیں جبکہ کینسر کے وجہ سے وہ 3 سال مزید زندہ رہیں گے۔

تاہم دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےصدر پیوٹن کے بیمار ہونے کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر بالکل ٹھیک ہیں اور ان میں کسی بیماری کی نشاندہی کرنے والی کوئی علامت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا افتتاح کردیا، ایک روز میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے درمیان کوڈشیئر معاہدہ طے پاگیا

خیبرپختونخوا اسمبلی: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور

کراچی: سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مفرور ملزم کی پہلی گرفتاری

قول و فعل میں تضاد: بینکنگ نظام پر تنقید کرنے والی ٹی ایل پی کا اکاؤنٹس سے منافع حاصل کرنے کا انکشاف

ویڈیو

مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا افتتاح کردیا، ایک روز میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری

بلاول بھٹو سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال

بولیویا میں روڈریگو پاز صدر منتخب، دائیں بازو کی حکومت 19 سال بعد واپس

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ