کراچی ایئرپورٹ: 14 پروازیں منسوخ اور 2 تاخیر کا شکار کیوں ہوئیں؟

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتظامی مسائل کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 2 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق الجزیرہ کی باکو، پی آئی اے کی بحرین، ایمریٹس کی دبئی، پی آئی اے کی دمام، پی آئی اے کی جدہ، پی آئی اے کی اسلام آباد، ایئر سیال کی لاہور جانیوالی 2 فلائٹس، پی آئی اے کی فیصل آباد، سیرین ایئر کی لاہور اور اسلام آباد، تھائی ایئر کی بنکاک، پی آئی اے کی دبئی اور لاہور جانیوالی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:تکنیکی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر متعدد اندرون ملک پروازیں منسوخ

پی آئی اے کی لاہور جانیوالی 2 فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے گزشتہ روز کوئی فلائٹ منسوخ نہیں ہوئی جبکہ پشاور سے ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 258 اسلام آباد اتاری گئی۔ بحرین سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 188 کو کراچی میں لینڈ کرایا گیا۔ جبکہ کراچی، جدہ، دبئی، شارجہ، ملتان، لاہور، استنبول،کویت، کوالالمپور، اسلام آباد اور دمام کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp