نجی ٹی وی کے پروگرام میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کوثر کاظمی اور پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق کے درمیان ہاتھاپائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کوثر کاظمی اور اظہر صدیق کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بات ہاتھاپائی تک جاپہنچی۔ اسٹوڈیو میں موجود عملے نے کوثر کاظمی اور اظہر صدیق کو روکا اور جھگڑا ختم کروایا۔
واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کوثر کاظمی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بطور ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب آتے ہی درخواست کی تھی کہ تنقید جتنی مرضی کریں مگر تضحیک کسی صورت برداشت نہیں ہوگی لیکن اظہر صدیق چیخ کر اونچا بولنے کے چکر میں الفاظ کا مناسب چناؤ بھول جاتے ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انتشار اب اپنا قبلہ درست کر لے کیونکہ ہم اپنی اور اپنی قیادت کی توہین بالکل برداشت نہیں کریں گے۔
جو ہوا نہیں ہونا چاہئے تھا –
میں نے بطور ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب آتے ہی درخواست کی تھی کہ تنقید جتنی مرضی کریں مگر تضحیک کسی صورت برداشت نہیں ہو گی –
اظہر صدیق چیخ کر اونچا بولنے کے چکر میں الفاظ کا مناسب چناؤ بھول جاتے ہیں –
تحریک انتشار اب اپنا قبلہ درست کر لےاپنی اور اپنی… pic.twitter.com/caKYex1ZYo— Syed Kousar Kazmi (@SyedKousarKazmi) September 9, 2024
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کوثر کاظمی کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی حکومت کے ترجمان کوثر کاظمی نے اپنی سیاسی اور اخلاقی تربیت دکھاتے ہوئے میرے اوپر اسٹوڈیو میں حملہ کیا لیکن ہم طاقت رکھنے کے باوجود آئین اور قانون کے سامنے سرنگوں ہیں۔
اظہر صدیق نے کہا کہ میری جان کی حفاظت کے لیے گارڈر موجود تھے جو کوثر کاظمی کی طرف لپکے لیکن چونکہ ہم آئینی لوگ ہیں، میں نے اپنے گارڈز کو یہ کہہ کر منع کر دیا کہ اسے دنیا کے سامنے ننگا ہونے دیں، میرا مقدمہ اللّہ اور عوام کی عدالت میں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دفتر کے رفقا اور وکلا برادری قانونی چارہ جوئی کا کہہ رہے ہیں اس پر جلد عوام کو آگاہی دوں گا۔
آج مریم نواز کی حکومت کے ترجمان کوثر کاظمی نے اپنی سیاسی اور اخلاقی تربیت دکھاتے ہوئے میرے اوپر اسٹوڈیو میں حملہ کیا میں بس 2 باتیں واضح کرنا چاہتا ہوں
جس سے آپ کو ہم میں اور ان میں فرق واضح ہو جائے گا
۔1 واضح ہوگیا کہ کس طرح اخلاق سے عاری صحافت کے لبادے میں چھپی ہوئی مردار… pic.twitter.com/oX7Ne4RPfX— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) September 9, 2024
کوثر کاظمی کے اظہر صدیق کو تھپڑ مارنے کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامی صارفین آمنے سامنے آ گئے۔
چوہدری حشمت دین نے لکھا کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے ہاتھ نہ اٹھا کر یہ ثابت کر دیا کہ ہم دہشت گرد نہیں، پرامن لوگ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوثر کاظمی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایڈووکیٹ اظہر صدیق صاحب نے ہاتھ نہ اٹھا کر یہ ثابت کر دیا کہ ہم دہشت گرد نہیں پرامن لوگ ہیں
ہم کوثر کاظمی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں #کوثرکاظمی_استعفی_دو @AzharSiddique
pic.twitter.com/9CoZ2OuZrZ— چوہدری حشمت دین محمد (@ChHashmatDeen) September 9, 2024
اسما اعظم لکھتی ہیں کہ گفتگو نازیبا یا تضحیک آمیز تھی تو آپ شو کا بائیکاٹ کر دیتے لیکن ہاتھ اٹھانا انتہائی گھٹیا عمل ہے۔ اگر ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کیمرے پر یہ حال ہے تو ذرا سوچیے عام حالات میں کیا حالات ہوتے ہوں گے۔
گفتگو نازیبا تھی یا تضحیک آمیز تھی تو آپ شو کا بائیکاٹ کر دیتے لیکن ہاتھ اٹھانا انتہائی گھٹیا عمل ہے۔ اگر ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کیمرے پر یہ حال ہے تو زرا سوچیے عام حالات میں کیا حالات ہوتے ہونگے۔ https://t.co/OVGUa57ZQB
— Asma Azam (@AsmaAzam71) September 9, 2024
ن لیگ کے حامی ایک صارف نے لکھا کہ تحریک انصاف کو سبق سکھانے کے لیے اسی جرات ولولے، جوش و جذبے اور کمٹمنٹ کی ضروت ہے انہوں نے کوثر کاظمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔
شاباش سید کوثر کاظمی صاحب
یوتھیوں کو سبق سکھانے کیلئے اسی جرآت ولولے جوش و جزبے اور کمٹمنٹ کی ضروت ہے ہمیں آپ پر فخر ہے
30 سیکنڈ کے بعد تھپڑوں کی برسات
مکمل وڈیو دیکھ کر شیئر کریں @SyedKousarKazmi @muneebfaruqpak pic.twitter.com/8v9TnZ3YoL— Haroon Anjum (@_Haroon79) September 9, 2024
رفاقت علی لکھتے ہیں کہ کوثر کاظمی نے بالکل درست کیا ہے، ہر ن لیگی سپورٹر یہی چاہتا ہے کیونکہ ان لوگوں کی بدتميزی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔
بالکل درست ہوا
ہر لیگی سپورٹر یہی چاہتا ہے کیونکہ ان لوگوں کی بدتميزی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے— Rafaqat Ali (@mdkhan3715) September 9, 2024