سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ فوج سے بات کرنے کے لیے منتیں کررہے ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک توڑنے کی بات نہ کرے، آپ ایسی باتیں نہ کرتے تو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران نازیبا الفاظ کا استعمال، پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی رکنیت معطل
انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کہہ رہے ہیں جیل توڑ کر عمران خان کو رہا کرائیں گے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آئیں ان کو دیکھ لیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ تحریک انصاف نے نیب قانون میں ترمیم کا فائدہ اٹھایا، یہ وہی لوگ ہیں جو 2018 میں فیض حمید کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں آئے۔
انہوں نے کہاکہ ہم مخالف کی بہن بیٹی کی بھی عزت کرتے ہیں، میں 15 سال تک پی ٹی آئی میں رہا، لیکن والدہ کی وفات پر ٹرولنگ کی گئی۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ایک بیگناہ صحافی کو قتل کرا دیا، میں گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا چاہتا۔
فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی سینیٹرز نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تو وہ طیش میں آگئے اور چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹر فلک ناز کو ایوان سے اٹھا کر باہر پھینکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کی گفتگو کے بعد عمران خان کی زندگی کی ذمے داری ان پر ہے، فیصل واوڈا
انہوں نے کہاکہ چیئرمین صاحب! آپ کو ان کے خلاف ایکشن لینا ہوگا، بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر فلک ناز کی رکنیت 2 روز کے لیے معطل کرتے ہوئے اجلاس 12 ستمبر دوپہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔