علی امین گنڈاپور کی گفتگو کے بعد عمران خان کی زندگی کی ذمے داری ان پر ہے، فیصل واوڈا

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے جلسے میں جو زبان استعمال کی اس کے بعد عمران خان کی زندگی کی ذمے داری ان پر ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار نہیں، 9 مئی انہوں نے ہی کیا، یہی مائنڈ سیٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے لیے مرنا بھی ہے، لڑنا بھی ہے، علی امین گنڈاپور

فیصل واوڈا نے کہاکہ فیض کو معلوم ہے کہ ان کے وزیراعلیٰ کے دن گنے جاچکے ہیں، اصل میں فیض حمید علی امین گنڈاپور کے ساتھ رابطے میں پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ باپ کے اندر جانے کے بعد پی ٹی آئی سیاسی طور پر لاوارث ہوگئی ہے، جسے اپنا باپ کہہ رہے تھے وہ اندر چلا گیا۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ جنرل فیض حمید ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہیں، اور اس حوالے سے ابھی بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی۔

انہوں نے پروگرام کے دوران عمران خان کا 2022 کا آڈیو کلپ بھی نشر کیا جس میں وہ کسی احتجاجی پروگرام سے متعلق بات کررہے ہیں، اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ 23 اکتوبر کو کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان، جمہوریت، پاکستان اور اقتدار سب ساتھ چلتے ہیں، مولانا کے جمہوریت کے پہیے کی طرف آنے سے آپ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فیض حمید کی گرفتاری شروعات، آنے والے دنوں میں عمران خان زمین پر لیٹ جائیں گے، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے کہاکہ میری نااہلی کے پیچھے بھی جنرل فیض حمید کا ہاتھ تھا، کیونکہ میں ان کی بات نہیں مانتا تھا۔ جبکہ فیض حمید جو کچھ کررہے ہیں اس کا فائدہ انہیں اور عمران خان کو ہی ہورہا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جنرل (ر) فیض حمید اگر وعدہ معاف گواہ بھی بن جاتے ہیں تو پھر بھی سزا سے نہیں بچ سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم