سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران ملازمت انتقال کرجانیوالے سرکاری ملازمین کے ورثا کے لیے بُری خبر؟

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp