سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 2024 میں تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے اعلان کے بعد وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائے گا۔

وزارات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پینشن نظام میں تبدیلی، نئی پینشن اسکیم ہے کیا؟

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی پنشنرز کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی