دعا بھٹو نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سے راہیں جدا کیوں کیں؟

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غزبی نے سابقہ رکن سندھ اسمبلی طاہرہ عرف دعا بھٹو کی ان کے شوہر سے خلع کی درخواست منظور کرلی ہے۔

سابقہ رکن سندھ اسمبلی طاہرہ عرف دعا بھٹو نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سے 7 سال بعد راہیں جدا کرلیں ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غزبی نے ان کی شوہر سے خلع کی درخواست منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں: خلع کی خواہش پر بیٹی کی ٹانگیں توڑنے والا باپ گرفتار

درخواست گزار طاہرہ عرف دعا بھٹو نے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ حلیم عادل شیخ مجھے اور بچے کو اخراجات ادا نہیں کررہے، اس لیے وہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزارنا چاہتی۔

عدالت نے طاہرہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں ناکام ہوئی ہے، عدالت نے طاہرعرف دعا بھٹو کی درخواست منظور کرتے ہوئے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار ماہانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عورت مارچ خلع کی شرح میں اضافے کا سبب ہے، نازش جہانگیر

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 7 سال قبل شادی کی تھی،2022 میں حلیم عادل سے شیخ سے خلع کے لئے دعا بھٹو نے ملیر کی عدالت سے رجوع کیا تھا، صلح کے بعد دعا بھٹو نے خلع کی درخواست واپس لی تھی، تاہم بعد میں انہوں نے پھر خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟