سعودی عرب اور ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب اور ٹیکنالوجی کمپنی (ڈیل) کے درمیان مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں سعودی عرب کے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ادارے (سدایا) اور ٹیکنالوجی کمپنی (ڈیل) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں ترقی، وزیر آئی ٹی عبد اللہ بن عامر السواحہ کا اہم کردار

مفاہمت کی یادداشت کا مقصد سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور قومی ٹیلنٹ کی ترقی ہے، اس معاہدے کے تحت خصوصی تربیتی پروگرامز اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی، جو ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت کی درخواستوں پر توجہ مرکوز کریں گی۔

(سدایا) کی طرف سے دستخط کرنے والے نمائندے ڈاکٹر احمد الغامدی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قومی صلاحیتوں کو عالمی معیار کے مطابق تیار کریں اور انہیں عملی تجربے کے ساتھ نظریاتی علم بھی فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا ملک میں مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعداد دوگنا سے زائد کرنے کا اعلان

دوسری جانب (ڈیل) کے نائب صدر عالمی لورینزو لومسی نے اس شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس کے شعبے میں ماہرین کی نئی نسل تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ شراکت داری سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کی تکنیکوں کے اپنانے اور ہنر مند ورک فورس تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، تربیتی پروگرامز میں حصہ لینے والے افراد کو (ڈیل) کمپنی سے پیشہ ورانہ اسناد بھی فراہم کی جائیں گی، جو ان کے کیریئر کے مواقع کو بہتر بنائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ستمبر 2024 اہم قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں سے عبارت رہے گا

یہ تعاون سعودی عرب اور دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا کے ماہرین کی اگلی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے فریقین کی دلچسپی کا عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp