ضمنی انتخاب این اے 171: پی ٹی آئی کی سیٹ پیپلزپارٹی نے جیت لی

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخاب کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نے سیٹ جیت لی۔

این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق  پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر  رشید الدین ایک لاکھ 16 ہزار  429 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حسان مصطفیٰ نے 58 ہزار 251 ووٹ حاصل کیے۔

جمعرات کو پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری  رہا، حلقہ این اے 171 سے پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع  تھی جب کہ اس حلقے میں4 دیگر آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں تھے۔

حلقے میں 301 پولنگ اسٹیشن ہیں جن کی سکیورٹی کے لیے 2700 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔

واضح رہے یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور اس حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp