پاک سوزوکی کمپنی کا ایک بار پھر پروڈکشن پلانٹ بند رکھنے کا اعلان

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے موٹر سائیکل پروڈکشن پلانٹ کی بندش میں مزید 10 دنوں کی توسیع کر دی، جبکہ گاڑیوں کی پروڈکشن بھی 7 اپریل سے 14 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی نے پروڈکشن پلانٹ کی بندش میں توسیع گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے پارٹس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کی۔

کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائی گئی پاپندیوں کی وجہ سے چیزیں درآمد کرنے میں کمپنی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل بھی پاک سوزوکی موٹرز نے 2 سے 6 جنوری تک پلانٹ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں مارچ میں کمپنی نے موٹر سائیکل پلانٹ دوبارہ بند کر دیا تھا جو تاحال بند ہے۔
کمپنی اعلامیہ کے مطابق سوزوکی موٹر سائیکل پلانٹ 15 اپریل تک کھول دیا جائے گا جس پر کام جاری ہے جبکہ گاڑیوں کی پروڈکشن 7 روز کے لیے بند کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp