’یہ پاکستان کی عرفی جاوید ہیں‘ آئمہ بیگ کی نئی تصاویر پر صارفین کے تبصرے

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سرخ رنگ کی اوور شرٹ کے ساتھ سفید ٹاپ اور جینز پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

 صارفین کو آئمہ بیگ کا نیا اسٹائل ایک آنکھ نہ بھایا، انہوں نے گلوکارہ کا موازنہ بھارت کی بولڈ اور متنازعہ فیشن کو پروموٹ کرنے والی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید سے کرڈالا جن کو ہمیشہ اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ گلوکارہ آئمہ بیگ آئے دن مختصر لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے وائرل ہونے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ عرفی جاوید کا پاکستانی ورژن ہیں۔

 

ان دنوں آئمہ بیگ کی ایک فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ آئمہ بیگ اور زین احمد کو کئی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے جبکہ گلوکارہ نے زین احمد کی پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس بھی کیے جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کی تھی، دونوں کے درمیان فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی شوٹنگ کے دوران تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے کچھ عرصے ڈیٹ کرنے کے بعد منگنی کرلی تھی۔ ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے اپنی منگنی ٹوٹنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp