خواجہ آصف کے انکار کے بعد رانا تنویر حسین پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا حصہ بن گئے

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کے انکار کے بعد وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے رکن بن گئے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی صدارت میں قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوچکا ہے، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، علیم خان اور سالک حسین شریک ہیں۔ خصوصی کمیٹی کے اجلاس مین ن لیگ کی جانب سے  خواجہ آصف کی جگہ  رانا تنویر حسین ہوئے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی نوید قمر، فاروق ستار، امین الحق اور شاہدہ اختر علی، محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمان کی خصوصی کمیٹی: خواجہ آصف کا بائیکاٹ، وجہ کیا بتائی؟

قبل ازیں، قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے خود کو خصوصی کمیٹی سے الگ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے پارلیمنٹ واقعے کی مذمت کی، کسی  بھی شخص نے پارلیمنٹ پرحملے کے واقعے کی حمایت نہیں کی، اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی پارلیمنٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائی ہے، میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کاحصہ نہیں بننا چاہتا، کمیٹی ایوان کا تقدس بحال کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، یہ کمیٹی کسی پارٹی کا بیانیہ آگے بڑھانے کے لیے نہیں بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کو بتا چکا ہوں کہ میں اس کمیٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتا، چاہتاہوں اس ہاؤس کا تقدس بحال ہو، کمیٹی کو اپنی پارٹی کے بیانیے کے لیے استعمال کیا گیا، پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا، ہمیں جس کام کے لیے ایوان میں بھیجا گیا وہ کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے جوالفاظ استعمال  کیے گئے وہ سب کے سامنے ہیں، ہم نے نیب کو کسی کے خلاف استعمال نہیں کیا، جبکہ انہوں نے ہمیں بدترین انتقام کا نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp