اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے ایوان کی کارروائی چلانے کے لیے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تاہم وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کمیٹی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین منتخب
کمیٹی پارلیمان، اراکین پارلیمنٹ، آئین، قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط اورکارروائی کے طریقہ کار 2007 اور قومی اسمبلی کی کارروائی کو مؤثر طریقے سے چلانے سے متعلق امور کو زیرغور لا کر سفارشات مرتب کرے گی۔ یہ فیصلہ 9 ستمبر کو قومی اسمبلی بلڈنگ سے ہونے والی پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کے بعد کیا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میں اس کمیٹی کا ممبر ہی نہیں بنتا۔ اس پر مولانا فضل الرحمان نے خواجہ آصف کو واپس بیٹھنے کا کہا۔
مزید پڑھیے: فارم 47 کے وزیر اعظم کو چاہیے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائے، عمرایوب
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ کوئی بات نہیں ہوئی کہ ایک سائیڈ سے تنقید ہو، پی ٹی آئی نے 4 سال کیا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف منت کرتے رہے کہ ان کی اہلیہ بیمار ہیں ان سے ان کی فون پر بات کروائی جائے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی تب سب ٹھیک تھا اور اب سب غلط ہے۔