مولانا فضل الرحمان نے گورنر راج کی صورت میں فیصل کنڈی کی صوبہ سنبھالنے کی صلاحیت پر سوال اٹھا دیا

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے جیسے حالات نہیں ہیں لیکن بہرحال وہاں صورتحال اچھی نہیں خصوصاً امن و امان کا معاملہ بیحد سنگین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال، میرا اپنے گاؤں جانا تک محال ہے، مولانا فضل الرحمان

صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیس احتجاج پر ہے اور اہلکاروں نے اپنے کام کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے جو اچھی علامات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا بھی گیا تو وہاں کیا ہوگا اور سوال یہ ہے کہ کیا موجودہ گورنر میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ صوبے کو کنٹرول کرسکے۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی، مولانا فضل الرحمان نے واضح کر دیا

جب مولانا فضل الرحمان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے مذاکرات شروع کرنے کے دعوے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی و جذباتی باتیں ہیں ان کا قوائد و ضوابط (زمینی حقائق) سے کوئی تعلق نہیں۔

https://x.com/Sherazi_Silmian/status/1834535818670555637

ایک اور سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایوان میں عدلیہ میں اصلاحات کے حوالے سے کوئی چیز لائی جاتی ہے تو اس کی حمایت کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp