اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عسکری اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے دنیا بھر سے پکڑے گئے ہیں۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اگر کسی ملک میں کسی صنعت نے ترقی کی ہے، یا اگر دنیا کی کمپنیز کی ترقی کی بات کی جائے تو وہ آئی ٹی بیسڈ کمپنیاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی، اسپیکر ملک احمد خان اشرافیہ پر برس پڑے، لاہور جمخانہ کلب کی ممبر شپ لینے سے انکار
ملک احمد خان نے کہا کہ ایمازون نے پوری دنیا میں ڈومیسٹک پرچیز سے لے کر بڑی پرچیز تک سارے سلسلے ختم کردیے ہیں، وہ دنیا کو لیڈ کررہی ہے، آئی ٹی بیسڈ اسمارٹ فون جیسا کہ آئی فون دنیا کی معیشت کو ڈکٹیٹ کررہی ہیں، کئی ممالک سے زیادہ ایک ایک کمپنی کے بجٹ ہیں۔
پاکستان میں آئی ٹی نیگیٹو کیوں جارہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی منفی کیوں جارہی ہے، ہم سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ ترقی یافتہ کیوں نہیں ہو پارہی، کس طرف سے ہم سے غلطی ہورہی ہے اور کہاں ہم سمجھنے سے قاصر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ لو کے سائفر سے متعلق بیان پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کیا کہا؟
ان کا کہنا تھا کہ عسکری اداروں کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پروپیگنڈا کیا گیا، یہ پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ثبوت ملے، دنیا بھر سے لوگ پکڑے گئے جن کا ٹارگٹ پاکستان آرمی تھی۔
ففتھ وارفیئر نے مجھے گریبان سے پکڑا
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ ایک دن کی کہانی نہیں ہے، آج کسی ایک سیاسی فرد کے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ماضی میں یہ مسئلہ کیوں تھا، یہ تو ایک ٹریل ہے جس نے اپنا حجم بڑھایا ہے، ففتھ وارفیئر نے مجھے گریبان سے پکڑا، یہ میرے گھر میں گھسی، اس نے میرے بچوں کو موٹیویٹ کیا کہ وہ ہم سے ایسے سوال پوچھیں جس کے ان کے پاس ثبوت بھی نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے میں جنرل باجوہ اور فیض حمید کا کوئی کردار نہیں، ملک احمد خان
’اگر میں ان سے پوچھوں کہ جو آپ سوال مجھ سے پوچھ رہے ہیں، کیا اہم ان کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، وہ کہتے ہیں نہیں، یعنی وہ اپنی بات کو وائرل کر کے مجھے مقبولیت کی بحث میں الجا دیتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ وہ جیت گئے ہیں، ملک کا مستقبل نوجوانوں کے خوابوں سے بنا جاسکتا ہے، یہ بڑا مشکل کام ہے کسی نوجوان کو باور کروانا کہ وہ ہار بھی سکتا ہے۔‘