ڈونلڈ لو کے سائفر سے متعلق بیان پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کیا کہا؟

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار ڈونلڈ لو کے سائفر کے بارے میں بیان پر تبصرہ کرتے ہوئےاسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کا بانی پی ٹی آئی کے سائفر سے متعلق بیان کو جھوٹ کہنا کون سی نئی بات ہے، اتنا برا جھوٹ کبھی زندگی میں نہیں سنا جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ہم تو یہ بات ایک عرصہ سے کہہ رہے ہیں سائفر کے الزام کو کسی بھی معیار پر پرکھیں تو ایسا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی کا یہ خاصا رہا کہ جھوٹ بولتے ہیں اس کو سیاسی رنگ دیا گیا۔

’اتنا برا جھوٹ کبھی زندگی میں نہیں سنا جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا، حکومت کہہ چکی ہے کہ سائفر کا شوشا غلط ہے، عدالت کہہ چکی ہے، اعظم خان کہہ چکا ہے، سائفر ہے کہاں؟ جیب سے جعلی خط لہرانا سب سیاسی رنگ تھا۔‘

سائفر کو مکمل جھوٹ قرار دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا اس معاملے کے ذریعہ پاکستان کی سیاست، معیشت اور ریاست سب کو خراب کیا گیا، اس نے پاکستان کے سفارتی تعلقات، دو طرفہ تعلقات سمیت ہر چیز کو داؤ پر لگادیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی جانب سے لگائے گئے انتخابی دھاندلی کے الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ ’انہوں نے صرف 25 پٹیشنز دائر کی ہیں اور ان پٹیشنز میں جو مواد سامنے آیا اسے دھاندلی نہیں بے ضابطگی کہا جا سکتا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز