خیبرپختونخوا پولیس، دیگر اداروں کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا، جنرل عاصم منیر

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں فرائض سرانجام دینے کے قابل بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فوج اور عوام کے تعاون سے تمام چیلنجز سے بخوبی نمٹ رہے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس

جنرل سید عاصم منیر نے ضلع اورکزئی میں ان فوجیوں سے ملاقات کی جنہوں نے حال ہی میں وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لیا ہے۔

انہوں نے اس موقعے پر کے پی میں پولیس و دیگر اداروں کو تعاون کی فراہمی جاری رکھنے کی یقین دہانی  کے علاوہ ان کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا: پولیس کا احتجاج لکی مروت، بنوں اور باجوڑ تک پھیل گیا، مطالبات کیا ہیں؟

چیف آف آرمی اسٹاف کو اس موقعے پر سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے کثیر الجہتی اقدامات کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

افسران اور فوجیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف مؤثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا۔

آرمی چیف نے دشمن دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو جامع طور پر شکست دینے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  نوجوان اور طلبا جعلی خبروں کے خطرات سے بچنے کے لیے سمجھداری کا مظاہرہ کریں، جنرل عاصم منیر

فوج کے شہدا اور غازیوں اور ایل ای اے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

سی او اے ایس نے سیکیورٹی فورسز کی مدد میں مقامی آبادی کی حمایت کو بھی سراہا اور کہا کہ علاقے میں امن کو برقرار رکھنے میں ان کا مثبت کردار ضروری ہے۔

قبل ازیں آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟