نمبر پورے ہوچکے، کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کریں گے، خواجہ آصف

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی، حکمراں اتحاد کے نمبر پورے ہیں۔

پارلیمنٹ کی راہداری میں صحافیوں نے خواجہ آصف سے آئینی ترمیم اور نمبرز کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہاکہ ہمارے نمبر پورے ہیں، کل کے اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم کے لیے اسمبلی میں نمبرز پورے نہیں، رانا ثنااللہ

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ فی الحال اپوزیشن کے ایم این ایز کے معاملے پر بات ہورہی ہے، کل کوئی آئینی ترمیم پیش نہیں کی جارہی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے وزیر داخلہ کو بھی اسمبلی میں بلایا ہے، جبکہ گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر بھی رواں اجلاس کے لیے ہیں۔

آئینی ترمیم سے متعلق سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے صحافی کو جواب دیا کہ مجھ سے زیادہ تو آپ کو پتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے قانون سازی کرنے جارہی ہے، تاہم ان کے پاس نمبر پورے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کا اصل مقصد چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع ہے، بیرسٹر علی ظفر

گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے لیے ابھی تک ہمارے پاس نمبر پورے نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp