آئینی ترمیم کے لیے اسمبلی میں نمبرز پورے نہیں، رانا ثنااللہ

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے اسمبلی میں نمبرز پورے نہیں، ججز کی مدت ملازمت میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد جلسے میں انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے، سنگجانی میں علی امین کی تقریر کے مطابق کوئی غیرآئینی کام ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی نے جن کے خلاف تقریر کی کل انہی سے ملنے گئے تھے، معافی تلافی کی ہوگی، رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر کی وجہ سے پوری پی ٹی آئی معافی مانگنے پر لگی ہوئی تھی، آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وزیراعلیٰ خود افغانستان سے بات کریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاریوں کے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ جن لوگوں کو پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا ان پر مقدمہ درج تھا، پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جلسہ: آپ اٹک پل پار کرکے دکھائیں، رانا ثنااللہ کا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو چیلنج

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کہتی ہے کہ ایم این ایز کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا، یہ کہتے ہیں کہ کوئی پارلیمنٹ کے اندر سے لے گیا اور پولیس کے حوالے کیا، میں کہتا ہوں کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں اس واقعے کا مقدمہ درج کروائیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد جلسے میں ان کی نیت تقاریر سے واضح ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ سیاسی جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک اور 9 مئی کی تیاری کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسرائیلی برانڈ، پی ٹی آئی کو جلسوں کے بجائے ڈوب مرنا چاہیے، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہ لوگ اپنی سیاسی سوچ درست کریں، پھر لاہور بھی آئیں اور پورے ملک میں جلسے بھی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ججز کی مدت ملازمت میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، نہ ہی آئینی ترمیم کے لیے اسمبلی میں ان کے نمبرز پورے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘