پاکستان میں کتنی نئی ایئرلائنز پروازیں شروع کرنے والی ہیں؟

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متعدد نئی ایئر لائنز پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنی سروسز شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہیں، سول ایوی ایشن نے نئی پروازوں کے لیے درخواستوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض سیزن کے ’بلیوارڈ رن وے‘ میں شمولیت کے لیے 3 ہوائی جہازوں کا زمینی سفر جاری

سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق مقامی ایئر لائنز بشمول جیٹ گرین، کیو ایئر ویز اور گو گرین ایئر نے ضروری لائسنس اور پرمٹ کے لیے درخواست دی ہے۔

مزید برآں ایئرانڈس نے اپنا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے سی اے اے سے رابطہ کیا ہے، جبکہ کیو ایوی ایشن اور لبرٹی ایئر نے بھی ملک میں فلائٹ سروسز شروع کرنے کے لیے لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

سی اے اے نے مذکورہ ایئرلائنز کی درخواستوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ایئرلائنز کا داخلہ معیشت کے لیے ایک مثبت علامت ہے۔

توقع ہے کہ اس پیشرفت سے مسافروں کو بہتر سہولیات ملیں گے اور ہوا بازی کے شعبے میں غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن ایئرکرافٹ کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ

اس وقت پاکستان میں تین نجی ایئرلائنزایئر بلیو، سیرین ایئر اور ایئرسیال پہلے سے ہی کام کر رہی ہیں، نئے ایئرلائنز کا اضافہ جہاں سروس کے معیار کو بہتر بنانے کا باعث بنیں گی وہی مسافروں کے لیے مسابقتی کرایے کی بھی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp