جوڈیشل کمیشن مجوزہ رولز 2024 پر نظرثانی کے حوالے سے اجلاس کا اعلامیہ جاری

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن مجوزہ رولز 2024 پر نظرثانی کے حوالے سے جمعے کو منقعد ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کی نامزدگی سے معذرت کرلی

اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 175A(4)  کے تحت سال 2010 میں بنائے گئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان رولز پر نظر ثانی کرنے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے جس عمل کا آغاز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیا تھا اور 8 دسمبر 2023 کو ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں جسٹس سید منصور علی شاہ، شریک چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) منظور احمد ملک اور سینیئر ججز شامل تھے۔

جوڈیشل کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ہائیکورٹس، اٹارنی جنرل برائے پاکستان، پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کرنے والے اختر حسین، اور صوبائی بار کونسلز (کمیٹی) کے اراکین نے اپنے تیار کردہ قوانین کا مسودہ پیش کیا۔

مزید پڑھیے: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کن 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی گئی؟

مذکورہ ڈرافٹ رولز پر غور کرنے کے لیے 3 مئی 2024 کو تمام ممبران کی میٹنگ بلائی گئی تھی تاہم اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ہائی کورٹس، وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات ہونے کی وجہ سے اور ارکان کی ایک بڑی تعداد چھٹیوں سے استفادہ کر رہی تھی اور کچھ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نئے عدالتی سال کے آغاز کے بعد اجلاس دوبارہ بلایا گیا۔ مسودہ قوانین پر غور کرنے کے لیے اجلاس 13 ستمبر 2024 کو صبح 11.30 بجے طلب کیا گیا جس کا نوٹس 27 اگست 2024 کو جاری کردیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کمیشن کے رجسٹرار/سیکریٹری نے اراکین کو معاملات سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور اراکین نے قواعد کا مسودہ تیار کرنے پر شریک چیئرمینوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد چیئرمین کمیشن نے جسٹس سید منصور علی شاہ سے کہا کہ وہ رولز کا مسودہ پیش کریں اور ایسا کرتے ہوئے انہوں نے ان وجوہات کی بھی وضاحت کی جن کو کمیٹی نے مسودہ تیار کرتے وقت مدنظر رکھی گئی تھیں۔

اس کے بعد چیئرمین نے اراکین کو مسودہ قوانین کی مختلف شقوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی دعوت دی اور ایک جامع بحث ہوئی۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ڈرافٹ رولز آئین کی دفعات کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہوں۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں ججز کی تعداد میں اضافے کا ترمیمی بل مؤخر کردیا

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں تجاویز پیش کی گئیں جن پر ایک وسیع اتفاق رائے پیدا ہوا۔ علاوہ ازیں مختلف کیٹیگریز میں شرکت کے لیے ضروری ترامیم اور پروفارموں کی تعداد بڑھانے کے لیے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔

ڈرافٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔ بحث کے اختتام کے بعد ارکان نے تجویز پیش کی کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سینیئر پیونی جج اتفاق رائے کے مطابق مذکورہ مسودے میں ترمیم کریں اور اسے کمیشن کی اگلے اجلاس میں پیش کریں۔

اعلامیے کے مطابق کمیشن کا اگلا اجلاس ہفتہ28  ستمبر ک صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز کی تقرری کے لیے رولز اور ہائیکورٹس میں خالی اسامیوں پر تقرریوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp