منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر اے ایس آئی کو 14 سال قید کی سزا

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے منشیات اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر تھانہ گلشن آباد کے اے ایس آئی محمد عمران کو 14 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم پر 4 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 5 ماہ قید کاٹنی ہوگی، ملزم جس جرم کا مرتکب ہوا وہ معمولی نہیں، چونکہ ملزم پولیس اہلکار ہے تو اس حکمنامہ کی کاپی آئی جی سندھ کو بھی ارسال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون پولیس اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، 4 اہلکار معطل

استغاثہ کا مؤقف تھا کہ ملزم کو گزشتہ سال مارچ میں فقیرا گوٹھ سے مشکوک حرکات پر گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں ملزم سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف گواہوں کے بیان نے اس کیس کو مضبوط کیا ہے۔

استغاثہ کا مؤقف ہے کہ منشیات کے کیسز میں معمولی تضادات ملزم کو فائدہ نہیں دے سکتے، پولیس افسران کا منشیات کی روک تھام کی بجائے اس میں ملوث ہونا تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمگلنگ میں ملوث 8 ملزمان گرفتار،  1750 کلو گرام سے زیادہ منشیات برآمد

یاد رہے کہ ملزم اے ایس آئی محمد عمران نے دوران ٹرائل صحت جرم سے انکار کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp