یونس خان نے بابراعظم کو کیا اہم مشورہ دیا ہے؟

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  یونس خان نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا، لیجینڈ کرکٹر نے پی سی بی کو بھی بطور ادارہ اہمیت کا احساس دلایا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح یونس خان نے کہا کہ کھلاڑی سوشل میڈیا چلائیں لیکن بیٹ اور بال سے جواب دیں، پلیئرز اپنی فٹنس بہتر بنائیں، جو موقع مل رہا ہے اس کو پرفارم کر کے اچھا بنائیں۔

ٰیہ بھی پڑھیں: برمنگھم میں یونس خان اور مصباح الحق کا پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں سے بہتر کھیل

یونس خان نے کہا کہ ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑی تو پرفارم کیا، پرفارمنس ضروری ہے کپتانی ایک چھوٹی چیز ہے، بابر اعظم مجھ سے زیادہ 15ہزار رنز بناسکتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم سے توقعات زیادہ ہیں، وہ اپنی پرفارمنس بہتر کریں، پرفارمنس بولتی ہے، کھلاڑی بولتے زیادہ ہیں اور کھیلتے کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے دور نہیں ہونا چاہیے، چیمپئنز ون ڈے کپ کے مینٹور اچھے ہیں، ان میںٹورز کو لمبےعرصے کےلیے ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کو یونس خان سے حسد کیوں ہونے لگا؟

یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اس کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ آج تک کرکٹ بورڈ کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا ہے، پی سی بی کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک مضبوط ادارہ ہے، پی سی بی میں اچانک فیصلے ہوتے ہیں، اچانک کوچ اور کپتان تبدیل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک عام آدمی کو معلوم ہے کہ ٹیم کا کپتان اور کوچ کیسے ہونے چاہئیں، نہیں معلوم ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہیں معلوم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے میرے کوچز نے کہا تھا کہ یونس خان ہمارے مستقل کے پلان میں شامل نہیں، ٓسٹریلیا نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے مجھے مدعو کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp