سڑکوں پر نکل آئے تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے، بیرسٹر گوہر کی حکومت کو دھمکی

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی نے سڑکوں پر نکلنے کا کہا تو لوگ بنگلہ دیش کو بھول جائیں گے، پاکستان کو ’روانڈا‘ نہیں بنانا چاہتے۔

ہفتہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال سے ڈرو، آگے بڑھنا ہے تو ہمیں ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑا تو پیچھے ہٹ جائیں گے، ہماری جیت کی جنگ میں پارلیمان ہار جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:رؤف حسن قابل صحافی ہیں، کوئی غلط کام نہیں کیا، بیرسٹر گوہر خان

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم ایک قدم آگے جاتے ہیں تو کوئی نا کوئی پیچھے آ جاتا ہے تو پھر ہم 4 قدم پیچھے چلے جاتے ہیں، اچھی طرح دیکھ لیں، کیا پوری دُنیا اس بات کی گواہی نہیں دے رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت 70 فیصد پاکستانی عوام کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں وثوق سے کہتا ہوں کہ پاکستان کے یہ 70 فیصد عوام قیدی نمبر 804 کے اشارے پر اٹھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا مقصد دبئی لیکس سے توجہ ہٹانا ہے، بیرسٹر گوہر خان

بیرسٹر گوہر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھو اور اس دن سے ڈرو جب بانی پی ٹی آئی بھوک ہڑتال (ہنگر سٹرائیک) پر چلا گیا اور اس نے اشارہ کیا کہ سٹرکوں پر آ جاؤ تو پھر آپ بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو بھول جائیں گے، یہ اقتدار آنی جانی چیز ہے، یہ قوم کی امانت ہے، ہماری جیت کی جنگ میں یہ پارلیمان ہار جائے گا اور پھر ادھر کے ادھر ہی کھڑے رہ جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک نئی شروعات کی ضرورت ہو گی اگر ملک کو بچانا ہے تو، اگر ہم نے یہ طاقت کسی تیسری قوت کو نہیں دینی تو پھر ایک قدم پیچھے بھی ہٹنا پڑے تو ہمیں پیچھے ہٹنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:آپ پارلیمنٹ سے کسی کو گرفتار نہیں کرسکتے، اسپیکر قومی اسمبلی کا آئی جی اسلام آباد کو تمام گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا حکم

انہوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب! بس بہت ہو گیا، یہ تفریق، اختلافات اور دوریاں ختم کریں، ہم دل کھول کرآپ کے ساتھ بیٹھے ہیں، ہمیں ’سپائلر اور ہیٹ فگر‘ نہیں بننا چاہیے، ہمیں تنہا کر کے آپ کو یہ مسائل حل کرنے چاہیں، اختلافات بھول کرآگے بڑھنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بونڈی بیچ حملہ: آسٹریلوی وزیرِاعظم کا نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

ویڈیو: بھارتی اداکارہ ہجوم میں پھنس گئیں، بمشکل محفوظ مقام تک پہنچایاگیا

اسموگ کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھا ٹی20 منسوخ، بھارتی کرکٹ بورڈ تنقید کی زد میں

اسلام آباد، کاک پل سے روات ٹی کراس تک ٹریفک متاثر، متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت

’لگایا ہٹایا، ہٹا کر لگایا‘، 28 فٹ اونچے سانتا کلاز کی دلچسپ و عجیب کہانی

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی