ایکس پر دھمکی آمیز بیان، عمران خان ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل تفتیش ہوگئے

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دھمکی آمیز پوسٹ کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گزشتہ روز کے بیان پر قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، آج ایف آئی اے سائبرکرائم کی ٹیم نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں 45 منٹ تک پوچھ کچھ کی۔

ایف آئی اے کی 3رکنی ٹیم میں ایف آئی اے کے تفتیشی اور تکینیکی افسران شامل تھے، ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، محسن افضال اور محمد انیس شامل تھے، ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے دھمکی آمیز ایکس پوسٹ بارے مختلف سوالات کیے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف متنازع پوسٹ، عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

یاد رہے کہ ایف آئی اے ٹیم کل رات بھی عمران خان سے تفتیش کےلیے اڈیالہ جیل گئی تھی لیکن عمران خان نے ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر اصرار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘