غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 19 فلسطینی شہید

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، غزہ سٹی میں اسرائیلی بمباری سے خاتون اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں اب تک 19 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جبکہ بین الاقوامی اداروں کا جنگ بندی مطالبہ بھی نہیں سنا جارہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے اداروں، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، انروا، نے انسدادِ پولیو مہم کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد جنگ بندی کے ایک اور مرحلے کا مطالبہ کر دیا۔

مزید پڑھیں: جنگی حالات میں موسیقی کے طالبعلم غزہ کی سڑکوں پر کیوں؟

اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں توقف انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کے لیے ضروری ہے۔ غزہ میں 12 روز جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے میں 1,205 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے جبکہ اس کے بدلے میں اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی غزہ میں شہید جبکہ 95 ہزار سے زائد زخمی  ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا غزہ اسرائیل کا اسٹالن گراڈ ثابت ہوگا؟

واضح رہے کہ حماس نے ثالثوں کو بتایا کہ وہ امریکا کی تجویز کردہ، اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ جنگ بندی کی تجویز کو کسی بھی فریق کی جانب سے کسی نئی شرط کے بغیر نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ