15 ستمبر 1965: پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کو پسپا کرکے بھاری نقصان پہنچایا

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنگ ستمبر کے 15ویں دن 15 ستمبر 1965 کو پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کے ایک اور حملے کو پسپا کرکے اسے بھاری نقصان پہنچایا۔ بھارت کی 1کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفروال کی پوزیشنز پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پاکستانی فوج کی طرف سے سخت مزاحمت پر بھارتی کمانڈ نے منصوبہ تبدیل کیا جسے دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،        پسرور، ہسری نالے پر پاکستانی آرٹلری کے فائر سے بھارت کی 16کیولری کے 4 ٹینک تباہ کر دیے گئے۔ پاک فضائیہ کے 8 سیپر لڑاکا طیاروں کی بھارتی پوزیشنز پر زبردست گولہ باری کی وجہ سے بھارتی فوج ہسری نالہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:ستمبر 1965ء کی جنگ : پاک فوج کی بہادری کی داستان

پاکستان فوج نے گدرو سیکٹر میں بھاتی چوکی پر قبضہ کرلیا اور دشمن اپنے تمام ہتھیار اور آلات چھوڑ کر فرار ہوا۔ راجوڑی سیکٹر میں مجاہدین کے حملے میں 21 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ نیوی کی آبدوز غازی معمول کی مرمت کے بعد سمندر میں واپسی کے لیے تیار ہوئی۔ پاک فضائیہ نے سر ی نگر، آدم پور، جودھ پور، ہلواڑہ اور پٹھان کوٹ کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔

پاک فضائیہ نے بھارتی  Canberraبمبار طیارے کو مار گرایا۔ سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری اور گدرو سیکٹر میں بھارت کے 22 ٹینک اور 51 گاڑیاں اور گن پوزیشنز کو تباہ کردیا۔ راولپنڈی میں خواتین نے اسپتالوں میں زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنی خدمات پیش کر دیں۔ بڑی تعداد میں سابقہ فوجیوں نے افواج پاکستان کو اپنی خدمات پیش کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp