چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرا دیا

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی۔ پینتھرز کے عثمان خان نے سنچری اسکور کی جس کی بدولت ٹیم کا مجموعی اسکور 328 ہوگیا، جواب میں ڈولفنز کی ٹیم 278 رنز ہی بنا سکی۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز کی جانب سے عثمان خان نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شاداب خان نے 65 اور حیدر علی نے 63 رنز اسکور کیے۔ ڈولفنز کے عثمان قادر نے 3، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ: 5 کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان، بابر اعظم کو کسی ٹیم کی قیادت نہیں ملی

جواب میں ڈولفنز کے اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور محمد ہریرا نے پہلی وکٹ پر 66 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 52 اور حریرا 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ قاسم اکرم کے 65، اور فہیم اشرف کے 41 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں اننگز نہ کھیل سکا۔

پینتھرز کے محمد حسنین نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مبصر خان اور اسامہ میر نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈولفنز کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 278 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو شکست دے دی

اس سے قبل چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پینتھرز کو 160رنز سے شکست دی تھی، مارخورز کے 347رنز کے ہدف کے جواب میں پینتھرز کی ساری ٹیم 187رنز ہی بنا سکی تھی۔ فیصل آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں مارخور کے کامران غلام نے 115رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

واضح رہے چیمپیئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے، اور تمام میچز فیصل آباد کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان