ایڈیشنل آٹارنی جنرل نے عمران خان کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کی تفصیلات کیوں طلب کیں؟

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایف آئی اے انکوائریوں و مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں، ایف آئی اے سے عمران خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر عدالت میں قہقہے کیوں لگے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مراسلے پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے متحرک ہوگئے، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کی جانب سے زونل ڈائریکٹرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیا 9 اور 10 مئی کے حوالے سے کسی زون میں انکوائری یا مقدمہ کی تفتیش کی جارہی ہیں، اگر اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تو ان میں کیا پیشرفت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت نہیں ہوئی حکومت کے ہاتھ 9 مئی فسادات کے بعد بندھے ہوئے ہیں، اسحق ڈار

تمام زونل ڈائریکٹرز کو آج شام تک رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے، کل ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp