سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر وزارت منصوبہ بندی کے ادارے ’گورننس انوویشن لیب‘ نے چند دن قبل ایک ٹوئیٹ کی جس میں کہا گیا کہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی ان تمام افراد کے لیے کامیابی کا ایک موقع لا رہی ہے جو پاکستان میں جدت لانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اعلان کے مطابق ہم تمام شہریوں، فرموں/تنظیموں کو اس کے لیے دعوت دیتے ہیں۔ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں جدید منصوبوں کے لیے تجاویز پیش کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔
M/o PD brings an opportunity for all who aspire to bring innovation in Pakistan. We invite all citizens and firms/organisations, both in public and private sectors to submit proposals for innovative projects, that lead to the development and improvement in various sectors. pic.twitter.com/jqe78QoqmM
— Governance Innovation Lab (@GovInLab) April 2, 2023
گورننس انوویشن لیب کی اس ٹوئیٹ کو کوٹ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے لکھا کہ بہتر پاکستان کے لیے اپنے جدید آئیڈیاز شیئر کریں۔
Pl share your innovative ideas for Better Pakistan. https://t.co/1NXrkcNCkr
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 3, 2023
احسن اقبال کی ٹوئیٹ کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے مختلف انداز سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے، کسی نے تنقید کی، کسی نے مذاق اڑایا تو کسی نے مشورہ دے ڈالا۔
ایک ٹوئیٹر صارف نے لکھا کہ آپ کا پلان کیا ہے وہ بتائیں۔
Apka kya plan hay wo btayen!
— aay_zei (@Alicia_zei) April 5, 2023
وقار احمد نامی صارف نے لکھا کہ کیا آپ کے پاس ان خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بجٹ ہے؟
https://twitter.com/wakahmad341/status/1643181656407195649?s=20
ایک اور صارف نے طنزو مزاح سے بھرپور ٹوئیٹ کرتے ہوئےکہا کہ برائے مہربانی استعفیٰ دیں اور مجھے وزارت سونپ دیں، پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے یہ بہترہے۔
Please resign and handover ministry to me.
Its better idea for making pakistan progressive.
— Naveed Khan (@naveedakramkhan) April 3, 2023
بعض لوگوں نے اسے مذاق میں بھی لیا اور دلچسپ تبصرے کیے، ایک صارف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل سیلری دی جائے کیونکہ ہم خواتین ہیں۔
Double salary for women coz hum ladies hain 🙈 https://t.co/FaYP4GN6we
— Phupho Jodie Foster (@TheArdentSoul) April 5, 2023
بریانی کی محبت میں گرفتار ایک صارف نے مشورہ دے ڈالا کہ بریانی میں الائچی کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے۔
Elachi shouldn’t belong in Biryani https://t.co/DKaZdIvxPX
— SHAK. (@aestheticshak) April 4, 2023
ڈاکٹر سارہ علی نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل سے کہیں کہ کوکو مو کو چاکلیٹ سے بھریں اور ہمیں دھوکا نہ دیں۔
Order @MiftahIsmail to fill the cocomos with chocolate & to not scam us https://t.co/Q6vqdHuoKx pic.twitter.com/Tjja8NxcoF
— Dr.Sarah (@DrSarahSays1) April 4, 2023
فرخ عباسی نامی ٹوئیٹر صارف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اچھے منصوبوں کی پرواہ نہیں کرتا، لوگ صرف یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ پرواہ کرتے ہیں۔
https://twitter.com/FarrukhJAbbasi/status/1643410823585439745?s=20
جہاں چند لوگوں نے طنزو مزاح کے ساتھ دلچسپ تبصرے کیے وہیں ایک صارف نے احسن اقبال کو سنجیدہ مشورہ بھی دیا کہ برآمدات میں اضافہ کریں ورنہ روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔
https://twitter.com/Havi_666/status/1643241899283607552?s=20