سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’قتل کی ایک اور کوشش‘ ناکام، حملہ آور گرفتار

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سیکیورٹی اداروں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور قاتلانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، سابق صدر پر ممکنہ ’قاتلانہ حملہ‘ ریاست فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں ان کے گولف کلب میں ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور بالکل محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ: امریکی سیکریٹ سروس کی سربراہ مستعفی

 امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کے گالف کورس میں سیکرٹ سروس ایجنٹس نے ٹرمپ سے 400 قوس دور جھاڑیوں میں سے ایک AK اسٹائل رائفل کی نالی باہر نکلتے دیکھی تو اس جانب فائرنگ کردی۔

ایجنٹ کی فائرنگ سے مسلح شخص رائفل، بیک پیکس، دوربین اور گوپروکیمرا وہیں چھوڑ کر اپنی ایس یو وی میں فرار ہوگیا، جسے پولیس نے قریبی علاقے سے حراست میں لے لیا اور اس کی شناخت ابھی خفیہ رکھی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ، امریکی ایف بی آئی کا حملہ آور سے متعلق کیا کہنا ہے؟

خیال رہے کہ اس سے قبل ریاست پنسلوینیا کے شہر بٹلر میں ایک 20 سالہ نوجوان نے 13 جولائی کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران ایک عمارت کی چھت سے متعدد گولیاں چلائیں جس سے سابق صدر اور ریلی کے دو شرکا زخمی ہوئے اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مسلح نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے