اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے 21 ستمبر 2024 کو لاہور میں مینار پاکستان جلسے کے لیے این او سی (NOC)کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست جمع کروادی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے نام لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل باری کی جانب سے 13 جولائی، 17 اگست، 24 اگست اور 14 ستمبر کو جبکہ پی ٹی آئی کے اس وقت کے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی طرف سے 31 اگست کو مینار پاکستان جلسے کے لیے خط و کتابت کی کاپیاں درخواست کے ساتھ لف ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ کتنا ہِٹ، کتنا فلاپ؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری
درخواست کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی جانب سے 24 اگست 2024 کو پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے جگہ فراہم کرنے کا حکم بھی موجود ہے۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچھر 21 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کیلئے ڈی سی او سے این او سی کیلئے خود ڈی سی آفس پہنچ گئے۔ صدر لاہور شیخ امتیاز ، سینئر نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی ، یوسف وائیں، اکمل خان باری اور دیگر وکلاء بھی موجود ۔عدالتی احکامات کی روشنی میں آج ہی این او سی… pic.twitter.com/D7OUjqXmLt
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) September 16, 2024
درخواست میں کہا گیا ہے کہ این او سی کی منظوری کے عمل کے دوران جے یو آئی ایف کی جانب سے اور منہاج القرآن کی جانب سے 16 نومبر 24 کو مینار پاکستان پر 2 بڑے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:لاہور جلسہ: آپ اٹک پل پار کرکے دکھائیں، رانا ثنااللہ کا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو چیلنج
پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور ہم نے اپنے آئینی حق کے مطابق 21 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے دفتر کی جانب سے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جو ناقابل قبول اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔
21 ستمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں پاکستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے، لہٰذا مناسب سیکیورٹی اور روٹ میپ پلان کے ساتھ این او سی جاری کیا جائے اور جلسہ کے احاطے تک رسائی ہماری جلسہ انتظامیہ امتیاز محمود، ایم پی اے و صدر پی ٹی آئی لاہور کو دی جائے۔