حکومت بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کررہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کررہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم شعبے سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی گنور (Gunvor) گروپ کے چیئرمین توربیون تورنقوسٹ (Torbjorn Tornqvist) اور ٹوٹل انرجیز کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ مہمت جیلیپوعلو (Mehmet Celepoglu) نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، طارق فاطمی، احد چیمہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں اپنا پہلا پیٹرول پمپ کب کھولے گی؟

وزیراعظم نے گنور گروپ کے چیئرمین کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور کہاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے تیزی سے اصلاحات جاری ہیں، ہماری معاشی و کاروباری پالیسیوں کے مثبت ثمرات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر چیئرمین گنور گروپ نے پاکستان کے پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

شرکا نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گنور گروپ پاکستان میں ٹوٹل پارکو کے 50 فیصد حصص کا معاہدہ کرچکی ہے۔

چیئرمین گنور گروپ نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مختلف کمپنیاں پیٹرولیم و گیس کی تلاش کے لیے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو گنور گروپ کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp