الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے بعد جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جمعیت علما اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی، جس کی کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو “non conduct of intra-party elections”
کےالزام میں 18 اگست کو طلب کر لیا pic.twitter.com/YNSYss72l6— Asad Ullah Khan (@AUKhanOfficial1) September 16, 2024
الیکشن کمیشن نے جمعیت علما اسلام کو نوٹس جاری کردیا ہے، اب جے یو آئی کو اس حوالے سے اپنا جواب جمع کرانا ہوگا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس بھی 18 ستمبر کو مقرر کر رکھا ہے۔ اور اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے قبل انٹرا پارٹی الیکشن درست نہ کروانے پر پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا، جس کے باعث تحریک انصاف کے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔